بھٹکل:4/مئی (ایس اؤنیوز)پڑوسی ضلع اُڈپی میں بدھ کی رات کو چوری کرکے ٹرین کے ذریعے فرار ہونے کی کوشش کرنے والے مبینہ چور کو بھٹکل ریلوے پولس کے تعاون سے اُڈپی پولس نے بھٹکل ریلوے اسٹیشن پر جمعرات کی صبح 30-09بجے گرفتار کرلیا ہے۔
گرفتارشدہ ملزم کی شناخت باگلکوٹ ضلع کے لنگپا یمونپا چلوادی (23)کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ ملزم سے کمپیوٹر، ٹی وی ، اسٹیابلیزر سمیت ہزاروں روپئے مالیت کے سامان کو پولس نے ضبط کرلیا ہے۔ ملزم لنگپا اُڈپی کے کلسنکا میں ایک نجی مزدور رابطہ دفترکا دروازہ توڑ کر چوری کرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ ملزم لنگپا کے متعلق بتایا گیا ہے کہ وہ مزدوری کے لئے کبھی کبھی باگلکوٹ سے اُڈپی آجایا کرتاتھا۔ ملزم کو اُڈپی لے جاکر عدالت میں پیش کیا گیا ہے، اُڈپی شہری پولس تھانےمیں کیس درج کرلینےکے بعد جانچ جاری ہے۔
